جنوبی افریقا میں جاری کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت لیا۔ نوح بٹ نے 120 کلوگرام کیٹیگری میں پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کر لیا۔ نوح بٹ نے 120 کلوگرام کی اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل …
پاکستان سعودی عرب کی آزادی اور خود مختاری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے؛ نائب وزیر اعظم
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی آزادی اور خود مختاری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری ترجیح میکرو اکنامک استحکام ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام سے معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں …
ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو دھول میں اڑا دیں گے؛ ایرانی اسرائیلی وزیر دفاع
تہران: ایران نے اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ کی دھمکی کے جواب میں جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ تہران پر حملہ مہلک، متناسب اور حیران کن ہو …
چینی شہریوں کی حفاظت کیلیے چین پاکستان سے مل کر کام کرے گا؛ ترجمان چینی وزارت خارجہ
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی حفاظت کیلیے چین پاکستان سے مل کر کام کرے گا۔ بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ سے پاکستان میں چینی شہریوں کے حفاظتی اقدامات سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر ترجمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے چین پاکستان …
ٹینس کے اسٹار کھلاڑی رافیل نڈال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
ٹینس کی دنیا کے نامور اسٹار اور کلے کورٹ کے کِنگ اسپین کے رافیل نڈال نے ٹینس کے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، نڈال آئندہ ماہ نومبر میں ڈیوس کپ کے بعد انٹرنیشنل ٹینس کو الوادع کہہ دیں گے۔ انٹرنیشنل ٹینس کے حلقوں میں رافا کے نام سے معروف 38 سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے اپنی ریٹائرمنٹ کی تصدیق سوشل …
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اہم، پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے: سعوی وزیر سرمایہ کاری
سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری انجنینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان لازوال تعلقات ہیں اور ہمیں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔ اسلام آباد میں پاک سعودی عرب بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری انجنینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا تھا …
ملتان ٹیسٹ میچ:پاکستان کے چوتھے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور
ملتان ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے چوتھے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کر لیے۔ قومی ٹیم کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 115 رنز درکار ہیں۔ چوتھا روز ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلیںڈ نے 492 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، کھیل کے …
دلجیت دوسانجھ اور کرن اوجلا کے کنسرٹس میں بلیک مارکیٹنگ، عدالت کا بڑا قدم
دہلی ہائی کورٹ نے موسیقی کے کنسرٹس اور دیگر تقریبات کے لیے ٹکٹ اسکالپنگ کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ روہن گپتا کی طرف سے دائر کی گئی ایک عوامی مفاد کی درخواست (PIL) کے جواب میں، عدالت نے مرکزی حکومت اور مشہور ٹکٹنگ پلیٹ فارمز جیسے زوماٹو، اسٹب ہب، ویاگوگ اور ٹکومبو سے جواب طلب …
جعلسازی کی شناخت کرنے والا نیا ٹول متعارف
لندن: برطانیہ میں صارفین کو انٹرنیٹ جعلسازیوں سے بچانے کے لیے جعلسازی کی شناخت کرنے والا نیا ٹول متعارف کرا دیا گیا۔ صارفین کسی بھی مشکوک ٹیکسٹ، ای میل یا ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ اپ لوڈ کریں گے اور دیکھیں گے کہ آیا یہ محفوظ ہیں یا نہیں۔ آسک سِلور نامی یہ ٹول واٹس ایپ میں استعمال کیا جاسکتا …
وٹامن ڈی سے جسم میں انسولین پیدا کرنے کی شرح بہتر اور ہائی کولیسٹرول کم ہوسکتا ہے؛ تحقیق
ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی کی یومیہ خوراکیں کھانے سے نہ صرف ہائی کولیسٹرول کم ہوسکتا ہے بلکہ اس سے ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس بھی کم ہوسکتا ہے۔ علاوہ ازیں وٹامن ڈی کی خوراکیں کھانے سے جسم میں انسولین پیدا کرنے کی شرح بھی بہتر ہوتی ہے۔ طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق …