ڈونلڈ ٹرمپ کی غیرقانونی امیگرینٹس کی جبری بیدخلی کیلئے ہنگامی حالات کی تیاری مکمل امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی امیگرینٹس کی جبری بیدخلی کیلئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری کرلی۔ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے وہ فوجی اثاثے …
پی ٹی آئی کو دارالحکومت میں جا کر فساد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے؛ وزیرِ اطلاعات پنجاب
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو دارالحکومت میں جا کر فساد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ہمارا کوئی موازنہ نہیں، پی ٹی آئی کی سیاست فساد کی سیاست ہے، کس ریاست میں ریاست کے خلاف جہاد کے نعرے لگتے ہیں؟ …
پولیو کا نیا کیس رپورٹ ، رواں سال ملک بھر میں کیسز کی تعداد 50 ہو گئی
پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 50 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس سے متاثرہ بچی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے متاثرہ بچی میں پولیو کی تصدیق کردی ہے۔ …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس95 ہزار 900 پوائنٹس کے ساتھ نئی بلندی پرپہنچ گیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے شروع میں ہی تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 430 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیسک 95 ہزار 425 پر جا پہنچا۔ اس دوران …
سعودی عرب: فیفا ورلڈکپ 2034 کیلئے جدید طرز پر اسٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن تیار
سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کیلئے جدید طرز پر اسٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن تیار کرلیا۔ سعودی عرب فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی کے حقوق حاصل کرنے کے لیے مضبوط امیدوار ہے۔ سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور جدید طرز پر اسٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن تیار کرلیا ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ سلمان …
بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو تمام پاکستانیوں کو باہر نکلنے کی دعوت دی ہے؛ علیمہ خان
سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو صرف پارٹی کو نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کو باہر نکلنے کی دعوت دی ہے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا آٹھ فروری کو آپ نے ووٹ ڈالا …
یرغمالیوں کی حالت نازک ہے، جنگ بندی کے علاوہ رہائی کا کوئی آپشن نہیں؛ اسرائیلی انٹیلی جنس
اسرائیلی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی چیفس نے وزیرِ اعظم نتین یاہو کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی حالت نازک ہے، جنگ بندی کے علاوہ رہائی کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنرل نے کہا ہے کہ بیشتر یرغمالیوں کا وزن خوراک کی کمی کے سبب آدھا رہ گیا ہے۔ اسرائیلی جنرل کا کہنا …
افغانستان میں 4.8 شدت کا زلزلہ، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ
افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق افغانستان میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ …
آخری ٹی ٹوئنٹی میچ: آسٹریلیا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں وائٹ واش کر لیا
ہوبارٹ: تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں وائٹ واش کر لیا، پاکستان کی جانب سے دیا گیا 118 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی اننگز کا آغاز …
ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے؛ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت معیشت کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزارتِ خزانہ نے آئی ایم ایف کے وفد سے ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک معاشی استحکام …