افغانستان میں طالبان حکومت آنے اور شدید مالی بحران کے باعث امریکا میں قائم افغانستان کا سفارت خانہ شدید مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے، جس سے سفارت خانے کے بند ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینیئر عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا میں بیٹھے افغانستان کے سفارت کار جن کا تعلق …
اثاثے بحال نہ کیے گئے تو امریکا سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کریں گے: افغان طالبان
کابل : افغان طالبان کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان کے7 ارب ڈالر کے اثاثے بحال نہ کیے تو امریکا سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کریں گے۔افغان نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہاکہ افغانستان کے اثاثوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے جو امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ …
طالبان نے مارچ میں لڑکیوں کے تمام سکول کھولنے کا اعلان کردیا
کابل: افغان طالبان نے ہزاروں استحصالی ارکان اپنی صفوں سے نکال دیئے، عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مارچ تک لڑکیوں کے تمام سکول کھولنے کی یقین دہا نی کرا دی۔افغان وزارت دفاع کےمطابق تقریبا 3 ہزار ارکان کو استحصالی اقدامات کے باعث نکالا گیا ہے، ملوث ارکان پر شہریوں کی نجی زندگی میں مداخلت بھی ثابت ہوئی۔ …
افغانستان:طالبان نے سینکڑوں جنگجو اپنی صفوں سے نکال دیے
کابل : افغان عبوری حکومت کے تشکیل کردہ کمیشن نے ابتدائی طور پر طالبان کی صفوں میں موجود ایک ہزار 895 غیر متعلقہ یا جرائم میں ملوث افراد کو ان کے عہددوں سے فارغ کردیا۔ طالبان رہنما انعام اللہ سمنگانی کا کہنا ہے کہ فارغ کیے جانے والے بعض جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش …
کابل میں پاسپورٹ آفس کے باہرخودکش دھماکا، متعدد افراد زخمی
کابل میں پاسپورٹ آفس کے باہرخودکش دھماکا، متعدد افراد زخمی کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاسپورٹ آفس کے گیٹ کے سامنے خودکش دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آورنے پاسپورٹ آفس کے اندرداخل ہونے کی کوشش کی اورسیکورٹی فورسزکے روکنے پرخود کودھماکے سے اڑا لیا۔طالبان سیکورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے …
او آئی سی اجلاس, افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کیلئے امت مسلمہ کردار ادا کرے- پاکستان
ریاض : اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا افغانستان کی صورت حال پر غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی …
آئندہ سال ٹی 20 ورلڈکپ کن شہروں میں ہوگا- آئی سی سی نے اعلان کردیا
دبئی (نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کی میزبانی کرنے والے شہروں کا اعلان کردیا۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جس کا آغاز آئندہ سال 16 اکتوبر سے ہوگا اور ایونٹ 13 نومبر تک جاری رہے گا۔آئی سی سی نے آسٹریلیا کے ان 7 شہروں کا …
ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کی ’اگر مگر‘ کی کہانی شروع
دبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی مسلسل دوسری شکست کے بعد اس کی سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اگر مگر کی کہانی شروع ہو گئی۔بھارتی ٹیم کو ناصرف اپنے بقیہ تینوں میچز بہترین مارجن سے جیتنے ہوں گے بلکہ نیوزی لینڈ کے خلاف نمیبیا یا اسکاٹ لینڈ کی اپ سیٹ شکست کے لیے بھی دعا کرنا …
امریکہ افغانستان کے قریب اڈوں کےلئے کوشاں، پاکستان نے تجویز مسترد کر دی: روسی وزیر خارجہ
ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا افغانستان کے قریب فوجی اڈوں کیلئے کوششیں کر سکتا ہے، ایسی امریکی تجویز پاکستان اور ازبکستان مسترد کر چکے ہیں۔ روس کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے کہا کہ سنا ہے امریکا ہندوستانی سرزمین کچھ مواقعوں پر استعمال کرنے کیلئے …
چلغوزے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
پشاور:2 ماہ میں چلغوزے کی قیمت 6400 روپے کلو سے کم ہو کر 3600 روپے کلو پر آ گئی ہے۔دو ماہ قبل چلغوزہ 10 ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا تھا، جو چند یفتے قبل چھ ہزار روپے کلو پر آ چکا تھا، گزشتہ روز مزید 2400 روپے سستا ہو کر 3600 روپے کلو تک آ گیا۔مقامی تاجر سعید خان …