کابل: نئی افغان حکومت نے کابل ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت بحال کرتے ہوئے 12 گھنٹے کیلئے کھول دیا۔افغان سول ایوی ایشن کے مطابق ائیرپورٹ صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلا رہے گا، رات کو پروازوں کی بحالی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ افغان حکام کے مطابق پاکستان،تاجکستان،ازبکستان ودیگرممالک سےکابل کیلئےپروازیں بحال کرنےکی درخواست کی ہے۔نائب …
عمران خان کی امن کوششوں کو مداخلت نہ کہا جائے ، طالبان
کابل: نائب وزیراطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی امن بارے کوششوں کو افغانستان میں مداخلت نہ سمجھا جائے۔کابل میں پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے عمران خان کا کردار قابل تعریف …
پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لئے تیار ہیں، سعودی عرب
نئی دلی: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لئے وقت کا انتخاب یہ دونوں ملک ہی کریں گے۔بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام سب سے زیادہ تشویشناک معاملہ ہے، …
افغانستان میں برطانوی ایجنٹوں کا ڈیٹا لیک
لندن : برطانوی فورسز کے لیےکام کرنے والے سیکڑوں افغان ترجمانوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، 250 سے زائد افغان ترجمانوں کی معلومات چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، لیک ہونے والی معلومات میں افغان ترجمانوں کے ای میل ایڈریس اور تصاویر بھی شامل ہیں۔دوسری جانب برطانوی وزیر دفاع بین …
کابل ایئرپورٹ کا خودکش بمبار بھارتی کالج کا طالب علم نکلا
نئی دہلی: کابل ایئر پورٹ کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اُڑا کر 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 افراد کو ہلاک کرنے والے بمبار نے 2016 میں بھارتی شہر فریدآباد کے ایک کالج میں تعلیم حاصل کی تھی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش کے ایک جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ …
افغانستان میں انسانی بحران کے ذمہ دار امریکہ اور اتحادی ممالک ہیں، چین
دوشنبے: چین کے صدر شی جن پنگ نے افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام اور عالمی برادری کے اعتراضات سے پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے 3 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تاجکستان میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے …
امریکہ میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی مریض قرنطینہ کرنے کا حکم
واشنگٹن : امریکہ میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑنے کے بعد خسرہ متعدی بیماریوں میں شامل کرتے ہوئے اس کے مریضوں کو قرنطینہ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے خسرہ کو متعدی بیماریوں کی فہرست میں شامل کرنے کے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیئے۔حکم نامے کے تحت امریکی حکام خسرہ کے مریضوں …
امریکہ و نیٹو ممالک افغانستان کی تعمیر نو کا خرچہ اٹھائیں، روس، چین، ایران اور پاکستان کا مطالبہ
اسلام آباد: روس،چین،ایران اور پاکستان نے امریکہ اور افغان جنگ میں اس کے مغربی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کی تعمیر نو کی بنیادی ذمے داری اٹھائیں۔روس،چین،ایران اور پاکستان کے رہنماؤں نے امریکہ سے طالبان کے ساتھ رابطہ کاری جاری رکھنے اور افغان طالبان سے عبوری حکو مت میں سب قومیتوں کی شمولیت، پڑوسی ممالک سے پرامن …
امریکہ نے کابل ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کو تسلیم کرلیا
واشنگٹن: امریکہ نے کابل ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کو تسلیم کرلیا۔ حملے میں امریکی تنظیم کے امدادی کارکن سمیت خاندان کے دس افراد مارے گئے تھے۔سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے کہا ہے کہ 29 اگست کے ڈرون حملے میں دہشتگرد نہیں عام شہری مارے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک …
طالبان حکومت کے بعد پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدات دگنی ہوگئیں
کابل:افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد پاک افغان تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔پاکستانی مصنوعات کی افغانستان کیلئے برآمدات دگنی ہوگئی ہیں۔ حکومت اور تاجر دونوں ہی تجارت کے فروغ کے لیے پر عزم ہیں۔افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کےبعد پاک افغان دو طرفہ تجارت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔طالبان کی حکومت کےابتدائی …