امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں ایک 18 سالہ بندوق بردار نے کلاس رومز میں جا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کم از کم 19 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ‘اے پی’ کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں مارا گیا، حکام نے …
شام میں 4 سال قبل ڈیم حملے میں امریکی افواج ملوث تھیں، امریکی اخبار کا انکشاف
واشنگٹن: امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں چار سال قبل ڈیم پر حملے میں امریکی افواج ملوث تھیں، واشنگٹن نے لاکھوں افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا تھا۔.نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی افواج نے شام کے شمالی علاقے رقہ میں ایسے ڈیم کو تباہ کیا جو نو اسٹرائیک لسٹ پر موجود تھا، ٹاسک فورس نائن …
ٹرمپ کی کیپیٹل ہل حملے کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد
واشنگٹن : امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیپیٹل ہل حملے کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد کردی۔ ٹرمپ نے گزشتہ برس کیپیٹل ہل حملے سے متعلق کانگریس کمیٹی کی دستاویزات جاری نہ کرنےکی درخواست کی تھی جسے اب امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر کے ماہ میں ڈونلڈ …
اسرائیل کے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر پھر فضائی حملے
غزہ : اسرائیل نے فلسطینی علاقوں کی جانب سے راکٹ داغنے کو جواز بنا کر جنوبی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر ایک بار پھر فضائی حملے کیے ہیں۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے کہا کہ لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں نے راکٹ بنانے والی جگہ اور حماس کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری …
روسی سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیارے کی پرواز، کشیدگی بڑھنے کا خدشہ
لاہور: یوکرین اور روس کی سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیارہ پرواز کرتے ہوئے پایا گیا جس کو تجزیہ نگار کشیدگی بڑھنے کا ممکنہ سبب قرار دے رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جاسوس بوئنگ جے سٹار طیارہ روسی سرحد کے انتہائی قریب پرواز کرتے ہوئے پایا گیا۔ یہ طیارہ ہدف کی نشاندہی کرنے اور میزائل کی رہنمائی کرنے …
لاس اینجلس: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 14سالہ لڑکی ہلاک
لاس اینجلس:امریکہ میں دکان میں پولیس اہلکار کی فائرنگ کی زد میں آکر 14 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ دکان کے چینجنگ روم میں تقریب کے لیے کپڑے دیکھ رہی تھی کہ اس دوران فائرنگ سے ہلاک ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹور کے اندر ایک شخص کی گولیاں چلانے کی اطلاعات …
ڈونلڈ ٹرمپ اگر2024 ہارے تو سفید فام بے قابو ہوں گے، نیوز ویک
واشنگٹن : 2024 کے امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہار پر انتہا پسندوں کے ٹولے کا بیقابو ہوکر کیپٹل ہِل پر دھاوا بولنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔امریکی جریدے نیوز ویک نے لکھا ہے کہ انتہا پسند گروپس کے ارکان بڑھ رہے ہیں۔ لوگ یہ باتیں کھلے عام کررہے ہیں کہ بائیڈن کو مزید برداشت نہیں کیا …
نائیجیریا میں فوجی قافلے پر حملہ، 16 اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک
کانو:نائجیریا میں فوجی قافلے پر شدت پسندوں کے بم اور راکٹ حملے میں 16 فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کے مغربی افریقا سے تعلق رکھنے والے شدت پسند گروپ نے ریاست بورنو کے دارالخلافہ میدوگری اور مونگنو کے گاؤں کے درمیان ایک ہائی وے پر فوجی قافلے پر حملہ کیا۔فوجی ذرائع کے مطابق …