راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب رانا عبدالجبار کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر درخواست میں چیف منسٹر ،چیف سیکرٹری ، اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر کو فریق بنایا …
پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات روشن ہوگئے
پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کو صوبے میں واضح اکثریت حاصل ہونے سے پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ فیصل خان نیازی، میاں جلیل احمد شرقپوری اور کاشف محمود کے ووٹ کم ہونے سے پنجاب اسمبلی میں اس وقت حکمران جماعت مسلم لیگ …
گورنرکل تک خودیا نمائندے کے ذریعے نئے وزیراعلی پنجاب سے حلف لیں، لاہورہائیکورٹ کاحکم
لاہورہائیکورٹ نے گورنرپنجاب کوکل رات 12 بجے تک نومنتخب وزیراعلی پنجاب سے خود یا نمائندے کے ذریعے حلف لینے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برادری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گورنر پنجاب کوکل رات 12بجے تک نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم دیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ …
وزیراعظم نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کر پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت کے بدلے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔ وزیراعظم عمران خان اور ق لیگ کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری پرویز الٰہی سے کہا کہ میں نےعثمان …
وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی: پرویز الٰہی
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیراعلیٰ کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد سے آگاہ کردیا گیا۔ متحدہ اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی نے اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق آگاہ کیا۔ اس …