سپورٹس بورڈ پنجاب نے حالیہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے والوں کو انعامات سے نوازنے کے لیے تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ قومی ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے اسپورٹس بورڈ پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ تقریب میں ایتھلیٹکس ہیرو ارشد ندیم کو خصوصی انعامات دیے جائیں …
کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے، شجر عباس بھی وطن واپس آگئے ہیں۔ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے کھلاڑیوں …
کیا حیرت انگیز کارنامہ ہے، عائشہ خان ایتھلیٹ ارشد ندیم کی معترف
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ عقبیٰ ملک (عائشہ خان) نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں ناقابلِ یقین کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ عائشہ عقبیٰ ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر برمنگھم میں ہوئے کامن ویلتھ گیمز سے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی کے یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ …
ارشد ندیم اولمپک ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے
کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل پانے والے ارشد ندیم اولمپک ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ارشد ندیم نے 90.18 میٹرز دور تھرو پھینک کر گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کیا، وہ موجودہ اولمپک چیمپیئن بھارت کے نیرج چوپڑا سے بھی آگے نکل گئے، واضح رہے کہ اس ایونٹ کا اولمپک …
گولڈ میڈل جیتنے پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی ارشد ندیم کو مبارکباد
کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پاکستان کی نامور شخصیات کی جانب سے مبار کباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر عارف علوی نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنےاور تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ آپ …
آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست؛ پاکستانی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز 2022 سے باہر
برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کا سفر بھی اختتام پذیر ہوگیا۔ یونیورسٹی آف برمنگھم سینٹر میں کھیلے گئے میچ کے آغاز میں قومی ہاکی کھلاڑیوں نے جارح مزاج کھیل پیش کیا تاہم گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے۔ کامن ویلتھ گمیز کے اہم میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا …
کامن ویلتھ گیمز: ویمن کرکٹ ایونٹ میں قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ بھی ہار گئی
کامن ویلتھ گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں قومی ویمن ٹیم اپنا آخر گروپ میچ بھی ہار گئی۔ آخری گروپ میچ میں آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 44 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔ اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے تاہلیہ میک …
کامن ویلتھ گیمز، آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں آسٹریلیا ویمن نے پاکستان ویمن کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کے خلاف آخری گروپ میچ کھیل رہی ہے۔ باربڈوس اور بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ویمن ٹیم ایونٹ میںکوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی ہےاور …
کامن ویلتھ گیمز : پاکستانی باکسر الیاس حسین کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر الیاس حسین فیدر ویٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ الیاس حسین نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے باکسر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ فیدرویٹ کے کوارٹر فائنل میں الیاس حسین کا مقابلہ ناردرن آئرلینڈ کے باکسر سے ہوگا۔
کامن ویلتھ گیمز، آسٹریلیا کی میڈلز کی نصف سنچری مکمل
کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا نے میڈلز کی نصف سنچری مکمل کرلی ہے۔ آسٹریلوی ایتھلیٹس نے اب تک 52 تمغے جیت لیے ہیں جن میں 22 گولڈ، 13 سلور اور 17 برانز میڈلز شامل ہیں۔ انگلینڈ 34 میڈلز کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 19 کے ساتھ تیسرے نمبر پر، جنوبی افریقا 4 جبکہ بھارت اور کینیڈا تین، تین گولڈ میڈلز …
- Page 1 of 2
- 1
- 2