اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 141 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 556 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا …
ایشیائی بینک کا تحفظ ماحولیات کے لیے فنڈ میں اضافہ
لندن : ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فنانسنگ 100 ارب ڈالر تک بڑھا دی۔ بینک کے اعلامیے کے مطابق رکن ممالک کو کورونا وبا اور موسمیاتی بحران جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ رقم 2030 تک ترقی پذیر رکن ممالک کو فراہم کی جائے گی۔
ایران ایٹمی تنازع پر پابندیاں ہٹانے کی شرط پر بات چیت کیلئے تیار ہے: رئیسی
تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی تنازع پر عالمی طاقتوں کے ساتھ پابندیاں ہٹانے کی شرط پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنی ساکھ کھوچکا ہے، واشنگٹن کے پاس اپنی اجارہ داری قائم کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ …
- Page 2 of 2
- 1
- 2