پنجاب کے کم از کم 25 اضلاع میں ڈینگی بخار پھیل چکا ہے اور صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 373 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے رواں سال رپورٹ ہونے والے ایسے کیسز کی کل تعداد 5 ہزار 413 ہوگئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ کیسز لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ …
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی بخار کی نئی لہر
اسلام آباد: جڑواں شہروں میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ماہرین نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے مزید حفاظتی اقدامات پر زور دیا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی بخار کی نئی لہر کے تناظر میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ پانی کے ذخائر کو کھلا نہ رکھیں۔ ایئرکنڈیشنڈ اور گملے کا پانی ضائع کردیں تاکہ …
ڈینگی کے شکار شمعون عباسی کی حالت خطرے سے باہر
کراچی: فلمساز اور اداکار شمعون عباسی کی طبیعت ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث ناساز ہو گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شمعون عباسی نے مداحوں سے دعاوں کی اپیل کی، بعد ازاں انہوں نے اپنی طبیعت کی خرابی سے متعلق بتایا کہ وہ موذی مرض ڈینگی کا شکار ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی میں مبتلا ہونے کے بعد …
بھارت میں ڈینگی بخار کی وبا، یو پی سب سے زیادہ متاثر، 114 افراد ہلاک
دہلی : کورونا وائرس کے بعد بھارت میں ڈینگی بخار کی وبا پھیل گئی ہے، جس سے ریاست اتر پردیش سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست بھر میں وبا کے باعث 88 بچوں سمیت 114 مریضوں کی جانیں جاچکی ہیں۔یوپی میں موسمی بخار، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز بڑھنے پر حکام تشویش میں مبتلا ہیں۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے …