صنعت کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کے میثاقِ معیشت کے پیغام کا خیر مقدم کیا ہے۔ ملک اس وقت گھمبیر معاشی بحران کا شکار ہے، جب سے یہ حکومت آئی ہے ، اسے مہنگے قرضوں، روپے کی گرتی قدر اور مہنگائی کی ابتر صورتحال کا سامنا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تمام سیاسی قوتوں کو میثاق معیشت …
سری لنکن صدر کا آئی ایم ایف سے مذاکرات اور قومی حکومت کی تشکیل کا فیصلہ
کولمبو: شدید مالی بحران کے شکار سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں قومی حکومت کی تشکیل کا عندیہ دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے اسمبلی میں اپنے پہلے پالیسی بیان میں کہا …
لبنان میں غذائی اشیا کی قلت، مظاہرین نے بیکریوں پردھاوا بول دیا
بیروت: لبنان میں خوراک کا بحران سنگین ہونے کے بعد مشتعل مظاہرین نے بیکریوں اورپیسٹریوں کی دکانوں پردھاوا بول دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں معاشی بحران سنگین ہوگیا ہے۔ مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں غیرمعمولی اضافے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے اورآٹے سمیت غذائی اشیا کی قلت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے اورحکومت کے …
تجربہ کار سیاست دان دنیش گونا وردنا سری لنکا کا نیا وزیر اعظم مقرر
سینئر سیاست دان دنیش گونا وردنا نے جمعہ کو سری لنکا کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا جب صدر رانیل وکرماسنگھے نے اپنی نئی کابینہ میں حلف اٹھایا۔ سری لنکا کی سیاست کے سٹالورٹ، 73 سالہ گنا وردینا، اس سے قبل وزیر خارجہ اور وزیر تعلیم رہ چکے ہیں۔ انہیں اپریل میں اس وقت کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نے …
پیٹرول کا تعلق آئی ایم ایف سے نہیں، مزید مشکل فیصلےکرنا پڑے تو کرینگے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعلق آئی ایم ایف سے نہیں ہے، مزید مشکل فیصلےکرنا پڑے تو کریں گے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، …
روس کے 15 ہزار امیر افراد ملک چھوڑنے کیلئے تیار
برطانیہ کی وزارت دفاع کے مطابق روس کے ہزاروں کروڑ پتی افراد ملک چھوڑ کر باہر جانا چاہتے ہیں۔ برطانوی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ روس کے 15 ہزار امیر افراد نے امیگریشن کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ دوسری طرف روسی افواج کی یوکرین میں پیشقدمی جاری ہے، کئی نئے علاقے روس کے قبضے میں جاچکے ہیں۔ حالیہ …
سری لنکا میں معاشی بحران مزید سنگین ہو گا: وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے
سری لنکا کے نئے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے عوام پر واضح کیا ہے کہ ملک میں معاشی بحران مزید سنگین ہوں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رانیل وکرما سنگھے کا کہنا تھا کہ کسی پر الزام لگانے سےکچھ حاصل نہیں ہو گا، یہاں لوگوں کی حالت بہتر بنانے آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے …
سری لنکا میں مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک
کولمبو: سری لنکا میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں سنگین معاشی بحران پرمختلف شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت کے کولمبو کے نواحی علاقے میں مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔ سری لنکا …
سری لنکا سنگین معاشی بحران کی لپیٹ میں،کابینہ کے26 ارکان نے استعفیٰ دے دیا
کولمبو: سری لنکا میں سنگین معاشی بحران کے باعث ملک احتجاج کی لپیٹ میں ہے۔ سری لنکا کی کابینہ کے 26 ارکان نے استعفیٰ دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی کابینہ نے ملک میں جاری معاشی بحران اورحکومت کے خلاف احتجاج کے باعث استعفیٰ دے دیا۔سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسا اوران کے بڑے بھائی وزیراعظم …
سری لنکا: بڑھتے ہوئے اقتصادی بحران کے باعث عوام میں اشتعال، دارالحکومت میں بھارتی سیکیورٹی تعینات
بڑھتے ہوئے اقتصادی بحران پر رات گئے تشدد اور غصے سیکڑوں احتجاجی مظاہرین کے ہجوم کی صدر کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کے بعد سری لنکا کے دارالحکومت میں بھارتی سیکیورٹی تعینات کردی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیائی قوم اشیائے ضروریہ کی کمی، تیزی سے قیمتوں میں اضافے، بجلی کی …