فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے سب سے بہترین گول کا اعلان قطر میں ہونے والےفیفا ورلڈ کپ 2022ء کے سب سے بہترین گول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فیفا کی جانب سے گول آف دی ٹورنامنٹ کے لیے ووٹنگ میں 10 گول شامل تھے لیکن فٹبال کے شائقین نے سب سے زیادہ برازیل کے ریچرلیسن کے گول کو پسند …
میسی فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین کھلاڑی قرار
دوحہ: قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ لونل میسی نے اپنے نام کرلیا۔ فیفا ورلڈکپ کے فائنل کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں لیونل میسی کو پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ارجنٹینا کے گول کیپر کو ایونٹ کا بہترین گول کیپر قرار دیا گیا۔ ارجنٹینا کے اینزو فرنانڈز نوجوان …
فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹینا فرانس کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بن گیا
فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹینا فرانس کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بن گیا دوحہ: فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا فرانس کو پینلٹیز پر شکست دے کر فٹبال چیمپئن بن گیا۔ لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر چیمپئن شپ …
فیفا ورلڈ کپ 2022: کون ہوگا عالمی چیمپئن، میسی کی ارجنٹینا یا فرانس؟ فیصلہ آج ہوگا
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس سے ہوگا جس میں فٹ بال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک لیونل میسی عالمی کپ اٹھانے کے اپنے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کی سر توڑ کوشش کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق عالمی …
فرانس سے شکست کے باوجود مراکشی کھلاڑیوں کا سجدہ شُکر
دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں مراکش کو 0-2 گول سے شکست ہوئی۔ البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فرانس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش کو شکست دی تاہم مقابلے کے اختتام پر مراکشی ٹیم کے میدان پر سجدہ شُکر ادا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ …
فرانس انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
فرانس انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا فیفا ورلڈکپ 2022 کے آخری کوارٹر فائنل میں فرانس نے 2 جارحانہ گول کرکے انگلینڈ کو شکست دیدی، میچ پر پوری طرح حاوی رہنے کے بعد فرانس نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے آخری کوارٹر فائنل میں سابق چیمپیئن فرانس نے انگلینڈ …
پرتگال کو شکست، مراکش سیمی فائنل میں پہنچ گیا
فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو ہرا کر پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا، برازیل کے بعد پرتگال بھی میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش اور پرتگال کے …
فیفا ورلڈکپ: نیدرلینڈز کو پینالٹی ککس پر شکست دیکر ارجنٹائن سیمی فائنل میں پہنچ گیا
قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا گیا دوسرا کوارٹرفائنل مقررہ وقت میں 2-2 گول سے برابر رہا۔ ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کا پلڑا بھاری رہا جن کے …
فیفا ورلڈکپ: برازیل باہر، کروشیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت پر 0-0 سے برابر تھا، اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے 1-1 گول کیا جس کے بعد میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پینالٹی شوٹ آؤٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ …
فیفا ورلڈ کپ 2022: مراکش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد بیلجیئم میں ہنگامے، املاک نذر آتش
فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کے ہاتھوں بیلجیئم کی اپ سیٹ شکست کے بعد یورپی ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ اپ سیٹ سے بھرپور ورلڈ کپ میں یورپی شائقین کو ایک اور بڑا اپ سیٹ اس وقت دیکھنے کو ملا جب اتوار کو مراکش نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست …
- Page 1 of 2
- 1
- 2