پیونگ یونگ: شمالی کوریا میں 11 روز کے لئے ہنسنے اورگھرکا سودا خریدنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ ال کے انتقال کو10 سال مکمل ہونے پرشمالی کوریا کی حکومت نے 11 روز کے سوگ کااعلان کیا۔ سوگ کے دوران عوام کے ہنسنے، شاپنگ کرنے اورالکوحل پینے پرپابندی عائد کردی گئی …
آسٹریلیا کے اسکول میں حادثہ، 4 بچے ہلاک
کینبرا: آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے اسکول میں بانسی کاسل ہوا میں معلق ہونے سے 4 بچے ہلاک اور5شدید زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کے ایک پرائمری اسکول میں بانسی کاسل تیز ہواں کے باعث زمین سے 10 میٹراوپراٹھ گیا جس کے نتیجے میں4 بچے ہلاک اور5 شدید زخمی ہوگئے۔بانسی کاسل اسکول میں سال کے اختتام پرہونے …
کورونا وائرس، امریکی ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت
واشنگٹن: کورونا وائرس کے افریقن ویرینٹ اومی کرون سے نمٹنے کیلئے امریکی ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق تمام ممالک سے امریکا جانیوالوں کو اب بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق امریکا پہنچنے کے تین سے پانچ روز بعد بھی ٹیسٹ لازم کرنے پر غور کیا جارہا …
ایران میں پانی کی تقسیم پر ہنگامے
تہران: ایران میں پانی کی تقسیم کے حکومتی فارمولے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے شہراصفہان میں ہزاروں افراد نے حکومت کی واٹرمینجمنٹ پالیس کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پانی کی قلت کی وجہ سے خشک ہونے والے دریا پرہزاروں افراد جمع ہوئے اورحکومت سے پانی کی تقیسم کی پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ …
جنوبی افریقہ، کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیلنے کا انکشاف
کیپ ٹائون : جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نئے ویرینٹ پر ویکسین کا زیادہ اثرنہیں ہورہا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صورتحال پر غور کے لیے عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس بلالیا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ نے 6 افریقی ممالک کو آج …
نائجیریا میں عمارت گرنے سے20 ہلاک
لاگوس: نائجیریا میں کثیرالمنزلہ زیرتعمیر عمارت گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت لاگوس میں گرنےوالی عمارت کےملبےسے 9 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں ممکنہ طور پر تقریباً 100مزدور تھے، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
جنوبی انگلینڈ میں ٹرینوں کی ٹکر، متعدد مسافر زخمی
لندن: انگلینڈ کے جنوبی علاقے میں ٹرینوں کی ٹکر سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ایک ٹرین کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد 17 لوگوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔رپورٹس کے مطابق حکام نے …
آسٹریلیا میں تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی کھیپ پکڑی گئی
ملبورن: غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی پولیس کی جانب سے پکڑی گئی ہیروئن کا وزن 450 کلو گرام ہے جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں 104 ملین ڈالر (17 ارب 80 کروڑ 48 لاکھ پاکستانی روپے) بنتی ہے۔ آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات ملائیشیا سے بحری جہاز کے ذریعے ٹائلوں کے کنٹینر میں آسٹریلیا کے شہر …