لندن: گھانا میں الیکٹرونک ادائیگیوں پرٹیکس لگانے کے معاملے پرارکان پارلیمنٹ نے ایک دوسرے پرمکے برسا دئیے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افریقی ملک گھانا کی پارلیمنٹ میں الیکٹرونک ادائیگیوں پرٹیکس لگانے کے معاملے پرحزب اقتدار اورحزب اختلاف کے ارکان ایک دوسرے گتھم گتھا ہوگئے۔ مکے برسائے اوردھکے دئیے۔لڑائی کے دوران صلح صفائی کے لئے آنے والے بھی مکوں اوردھکوں سے بچ …
شام میں اسرائیلی فضائی حملہ، شامی فوجی ہلاک
دمشق: شام میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک شامی فوجی ہلاک ہوگیا۔غیرملکی خبرایجنسی نے شامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے جنوبی علاقے میں میزائل حملہ کیا جس سے ایک شامی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں نے گولان کے علاقے میں بھی بمباری کی۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے بہت سی …
تھائی لینڈ: مالک کے ڈانٹنے پرملازمہ نے18کروڑ کا تیل جلا ڈالا
بنکاک: تھائی لینڈ میں مالک سے ناراض ملازمہ نے 18 کروڑ روپے کا تیل جلا ڈالا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تیل کے گودام میں کام کرنے والی خاتون نے مالک کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہوکرگودام کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 18 کروڑ روپے کا تیل جل گیا۔ پولیس نے 38 سالہ سریا کو گرفتار کرلیا۔ سریا …
جرمنی میں ایک گھر سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد
جرمنی میں ایک گھر سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد برلن : جرمنی میں ایک گھر سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاشیں جرمنی کے دارالحکومت برلن کے قریب جنوبی قصبےکےگھر سے ملی ہیں۔ جرمن پولیس کے مطابق پانچوں افراد کو فائرنگ اور چاقو کے وار …
میکسیکومیں بس حادثہ، 19افراد ہلاک
میکسیکوسٹی: میکسیکومیں بس حادثہ، 19افراد ہلاک. میکسیکومیں بس حادثے میں 19افراد ہلاک اور30سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب وسطی میکسیکو کی ہائے وے پرسفرکرنے والی بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکرایک گھرمیں جاگھسی۔ میکسیکوکے حکام کا کہنا تھا کہ بس کے مسافرمذہبی تقریب میں حصہ لینے کے لئے ایک …
جاپان میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری
ٹوکیو: جاپان میں آج عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، پاکستانی وقت کے مطابق جاپان میں ووٹنگ 1 بجے دوپہر ختم ہو گی۔جاپان میں ایوانِ زیریں کے انتخابات کے لیے عوام میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ووٹنگ کے ابتدائی اوقات میں ٹرن آؤٹ 2017ء کے انتخابات کی نسبت کم رہا۔ غیر ملکی …