اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک بار پھر ڈیفالٹ کی خبروں کو مسترد کردیا۔ جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان معمولی ملک نہیں اور ہم ڈیفالٹ کرنے نہیں جارہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کا سامنا ہے، دوست ممالک سے مل کر مشکلات حل کرنےکی کوشش …
پاکستان کے فوری ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ہے: معاشی ماہرین
معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کے فوری ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں بات کرتے ہوئے ماہرین معیشت کا کہنا تھا کہ اس وقت آئی ایم ایف سے قسط ملنا اور پروگرام مکمل کرنا ملک کی معیشت کیلئے سب سے زیادہ اہم ہے، حکومت کو اسے یقینی بنانا …
پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے: آئی ایم ایف
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان میں مستحقین کو زیادہ متاثر طریقے سے امداد دینا چاہتاہے، اسی لیے متاثرین کی ضروریات کو …
قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی یہی شرط ہے: رانا ثنا اللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھانا حکومت کی مجبوری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی یہی شرط ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا مجبوری میں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا قیمتیں بڑھانے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کر …
آئی ایم ایف سے معاہدہ: پارلیمنٹیرین اور بیوروکریٹس کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تفصیلات پبلک کرنے کا لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی …
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ہوگئی: سعودی عرب اس ہفتے پاکستان کے لیے 3 بلین ڈالر کے ڈپازٹ کی تجدید کرے گا
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ہوگئی: سعودی عرب اس ہفتے پاکستان کے لیے 3 بلین ڈالر کے ڈپازٹ کی تجدید کرے گا سعودی عرب پاکستان کے لیے اپنے 3 بلین ڈالر کے ڈپازٹ کی تجدید کا ارادہ رکھتا ہے جو ایشیا کی بلند ترین افراط زر کی شرح میں سے ایک پر لگام ڈالنے اور کرنٹ اکاؤنٹ …
سری لنکن صدر کا آئی ایم ایف سے مذاکرات اور قومی حکومت کی تشکیل کا فیصلہ
کولمبو: شدید مالی بحران کے شکار سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں قومی حکومت کی تشکیل کا عندیہ دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے اسمبلی میں اپنے پہلے پالیسی بیان میں کہا …
آرمی چیف کی امریکا سے IMF پر دباؤ ڈالنے کی درخواست
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا سے پاکستان کے لیے قرض کی رقم جلد جاری کرنے کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کر دی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیرِ خارجہ وینڈی شرمین سے ٹیلیفون پر گفتگو میں یہ اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس …
ڈیفالٹ کے خدشات ختم، روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائیگا: وزیر خزانہ
اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے۔ ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا، پاکستان میں ڈالر کی آمد جلد ہی آؤٹ فلو سے زیادہ ہوگی اورشرح مبادلہ مستحکم ہوگا۔ انہوں …
بنگلادیش نے آئی ایم ایف سے قرض مانگ لیا
ڈھاکا: بنگلادیش نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) سے ساڑھے 4 ارب ڈالر قرض مانگ لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 مہینوں میں 17.20 ارب ڈالر رہا اور بنگلا دیش نے بیرونی ادائیگیوں اوربجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف سے قرض مانگا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک …
- Page 1 of 2
- 1
- 2