وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں منتقل ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ چین نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرضے کی رقم اسٹیٹ بینک منتقل کردی ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا …
پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے: مفتاح اسماعیل
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے قوم کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔ وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جلد ہوجائے گا، مفتاح اسمٰعیل
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ جلد ہی معاہدہ طے پانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہوں کے معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا …
اب پیٹرول، ڈیزل پر کوئی سبسڈی نہیں دیں گے، مفتاح اسماعیل
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اب پیٹرول اور ڈیزل پر کوئی سبسڈی نہیں دیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ‘ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق قیمتیں ہوں گی۔ جولائی کے مہینے میں نقصان میں نہیں جائیں گے، سبسڈی …
سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے وعدے کے برعکس تیل پر سبسڈی دی، مفتاح اسماعیل
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان، شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدے کے برعکس تیل پر سبسڈی دی۔ اسلام آباد میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 18 سے 20 لاکھ افراد لیبر مارکیٹ جوائن کرتے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ کسی وزیراعظم …
دوحہ میں آئی ایم ایف سے ‘کارآمد، تعمیری’ بات چیت ہوئی، مفتاح اسمٰعیل
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ دوحہ میں ہمارے وفد نے گزشتہ ہفتے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم کے ساتھ بہت مفید اور تعمیری بات چیت کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ نے اپنی ٹوئٹس میں کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد دوحہ سے واپس …
آئی ایم ایف سے کیے جانے والے معاہدے نبھائیں گے، مفتاح اسمٰعیل
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف سے کیے جانے والے تمام معاہدے نبھائیں گے کیونکہ یہ معاہدے کسی فرد واحد نے نہیں بلکہ حکومت پاکستان نے کیے تھے۔ وزیرِمملکت عائشہ غوث پاشا اور امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کے ہمراہ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر …