Pakistan beat Australia by 6 wickets in the second ODI to tie the series

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

eAwazپاکستان

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی سربراہی میں اسمبلی ہونے والے ہنگامہ خیز اجلاس میں وزیر قانون فواد چوہدری …

Prime Minister Imran Khan appealed to the youth of the nation to hold peaceful protests across the country

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نوجوانوں سے ملک بھر میں پرامن احتجاج کی اپیل کردی

eAwazپاکستان

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نوجوانوں سے ملک بھر میں پرامن احتجاج کی اپیل کردی۔ کہتے ہیں کہ پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، سیاستدانوں کی بکروں کی طرح نیلامی ہورہی ہے، دوسرے ملک کی خواہش پر حکومت گرانے والے غداروں کیخلاف قوم باہر نکلے، چاہتا ہوں قوم کبھی ان غداروں کو نہ بھولے، خود مختار ملک اور …

وزیر اعظم کی جانب سے ’امریکا‘ کا نام لینا غلطی یا زبان کا پھسلنا؟

eAwazپاکستان

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد 31 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران ’خط‘ لکھ کر دھمکی دینے والے ملک کا نام لینے کے بعد اسے اپنی غلطی قرار دیا، جس پر لوگ میمز بناتے دکھائی دیے۔ عمران خان نے پہلی بار 27 مارچ …

قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر بحث کے بغیر 3 اپریل تک ملتوی

eAwazآس پاس

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدرات ہوا تاہم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج بھی نہ ہوئی اور ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس اتوار کو صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔ قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر اجلاس میں بحث …

متحدہ اپوزیشن کا وزیراعظم کو فیس سیونگ دینے سے انکار، وزیراعظم کواین آر او نہیں دیا جائے گا

eAwazآس پاس

اپوزیشن کا وزیراعظم کو فیس سیونگ دینے سے انکار، مصالحت کی امیدیں دم توڑ گئیں اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کو فیس سیونگ دینے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی جاری رہے گی انہیں کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔ متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کو …

اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے، اسمبلی تحلیل کر دوں گا؛ عمران خان کی پیشکش

eAwazپاکستان

ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان نے محفوظ راستہ مانگا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے، اسمبلی تحلیل کر دوں گا، عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن متفق نہ ہوئی تو ہر طرح کے حالات کا سامنا …

The State Department has denied involvement in the no-confidence motion

امریکا کے محکمہ خارجہ نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے دھمکی آمیز خط میں ملوث ہونے کی تردید کردی

eAwazآس پاس

اسلام آباد: امریکا کے محکمہ خارجہ نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے دھمکی آمیز خط میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق دھمکی آمیز خط کے حوالے سے الزامات کی تردید کردی۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دھمکی آمیز خط کے الزامات میں کوئی صداقت …

وزیراعظم عمران خان جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں؛ امر بالمعروف جلسہ

eAwazپاکستان

وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں۔ جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ کو لالچ دی گئی پیسوں کی آفر کی گئی، ضمیر خریدنی کی کوشش کی گئی لیکن آپ بکے نہیں۔ وزیراعظم کے جلسے سے قبل حکومتی …

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 یا 4 اپریل کو ہو گی: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

eAwazپاکستان

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر 3 یا 4 اپریل پر ووٹنگ ہو گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد والے روز اپوزیشن کے تمام ارکان کی مکمل حفاظت کریں گے، کسی کو نہیں روکا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدم …

Prime Minister Imran Khan

تحریک عدم اعتماد سے پی ٹی آئی پر عوام کا اعتماد بڑھا، وزیراعظم

eAwazپاکستان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے پاکستان کےعوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد بڑھا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پاکستان کےعوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد بڑھا ہے، عوام کی نظر میں گورننس اور پرفارمنس کے …