حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو جیل میں زہر دیا گیا، سیکریٹری جنرل یو این کو فوری خط لکھا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ وقت کم ہے، 25 تاریخ کو یاسین ملک کو سزا سنائی جانی ہے، …
مقبوضہ کشمیر، جامع مسجد سرینگر میں عید الفطر کی نماز نہ ہوسکی
مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے مسلمانوں کو تاریخی جامع مسجد سرینگر میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی سے روک دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں آج عید الفطر منانے کے اعلان کے بعد قابض انتظامیہ کی جانب سے سخت پابندیاں عائد کردی گئی۔ مقبوضہ کشمیر کے شہروں اور بڑے قصبوں کی عید گاہوں میں عید …
ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے اور نماز عید کے بعد امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں …
بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی جاری، مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
سرینگر: (ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں سرینگر کے علاقے نوگام کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کی خلاف …
مقبوضہ کشمیر: مزید 2 نوجوان شہید، 2 صحافی گرفتار
بھارت کے زیر قبضۂ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بہیمانہ کارروائیاں جاری ہیں، آج مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا جبکہ کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت پر 2 صحافیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی قابض ظالم فوج نے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں پر بھی کریک ڈاؤن کیا ہے۔بھارتی فوج کا محاصرہ، پلواما اور …
بھارتی فوج کا محاصرہ، پلواما اور بڈگام میں مزید 5 کشمیری نوجوان شہید
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس نے پلواما اور بڈگام میں مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق پلواما کے علاقے نائیر میں 4 اور بڈگام کے علاقے چرار شریف میں 1 کشمیری کو شہید کیا گیا۔ کے ایم ایس نے بتایا …
کشمیری بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں
سری نگر: دنیا بھر میں بسنے والے کشمیر آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال ہے، کاروبار بند اور سڑکیں ویران ہیں۔مقبوضہ وادی میں بھارت مخالف مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جبکہ قابض بھارتی فوج نے وادی کے …
لداخ میںنوکری کیلئے اُردو زبان کی سرکاری حیثیت ختم
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے زیر انتظام علاقے لداخ کے ایک محکمے میں سرکاری ملازمت کیلئے اُردو زبان کی سرکاری حیثیت ختم کردی گئی۔ کشمیر کے وسیع تر علاقے کا ایک حصہ لداخ 1947 سے بھارت، پاکستان اور چین کے درمیان تنازعہ کا شکار رہا ہے، لداخ ہمالیہ کا ایک بنجر، پہاڑی علاقہ ہے، جو تقریباً 59,000 …
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی،نوجوان شہید
سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اورکشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے کلگام میں جعلی مقابلے میں نوجوان کوشہید کردیا۔ بھارتی فوجیوں نے کلگام اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرکے گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔کلگام میں بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے دوران ایک بھارتی …
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 2021 میں 210 کشمیریوں کو قتل کیا، رپورٹ
سری نگر : بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک برس میں 210 کشمیریوں کو قتل کیا۔کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے 65 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا جبکہ وہ ان کی حراست میں تھے۔بیان میں کہا گیا کہ صرف دسمبر 2021 میں بھارتی فورسز نے …