برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں کل افتتاحی تقریب میں بسمہ معروف اور انعام بٹ دستے کی قیادت کریں گے۔ افتتاحی تقریب کل برمنگھم میں پاکستانی وقت کے مطابق گیارہ بجے ہوگی۔ پاکستانی دستے کی قیادت قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور گزشتہ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ریسلر انعام بٹ کریں گے۔ پی او اے کے صدر سید عارف …
آئی او سی کا پاکستان کے 12 ایتھلیٹس کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ
پاکستان کے 12 ایتھلیٹس کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) سالیڈیریٹی نے اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی او سی نے سمر اولمپکس گیمز پیرس کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کے 12 کھلاڑیوں کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسکالرشپ پانے والوں میں جیولین تھرور ارشد ندیم، خاتون بیڈمنٹن پلیئر ماحور …
طلحہ طالب سمیت دو پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز اولمپیئن طلحہ طالب سمیت دو پاکستانی ویٹ لفٹرز کے انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (آئی ٹی اے) کے ڈوپ ٹیسٹ میں نمونے مثبت آ گئے ہیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ڈان کو بتایا کہ ان کے پاس اس پیش رفت کے حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات نہیں ہیں جبکہ …
بھارتی ٹیچر پاکستان کی جیت کا جشن منانے پربرطرف
راجھستان: بھارت میں مسلمان خاتون اسکول ٹیچر کو پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر …