وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے متعلقہ پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں۔ …
پیٹرول کا تعلق آئی ایم ایف سے نہیں، مزید مشکل فیصلےکرنا پڑے تو کرینگے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعلق آئی ایم ایف سے نہیں ہے، مزید مشکل فیصلےکرنا پڑے تو کریں گے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، …
وزیرِ اعظم کا ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے شعبہِ صحت کی بہتری کیلئے ایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائم منسٹر اسٹرٹیجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کی سی پی آر ٹریننگ زندگیاں بچانے میں معاون ہوگی۔ سلمان صوفی نے کہا کہ جان بچانے والی …
وزیر کا ذاتی خرچ پر دورۂ انڈونیشیا قابل ستائش ہے، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر صنعت و پیداوار مرتضیٰ محمود کا خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر انڈونیشیا کا دورہ قابل ستائش ہے۔ وزیر صنعت و پیداوار مرتضیٰ محمود اور سیکریٹری امداد اللّٰہ بوسال نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی انڈونیشیا سے خوردنی تیل …
وزیر اعظم نے بجٹ کو پاکستان کی معاشی بہتری اور استحکام کی طرف ٹھوس قدم قرار دے دیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے بجٹ 23-2022کو پاکستان کی معاشی بہتری اور استحکام کی طرف ٹھوس قدم قرار دے دیا۔ شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ انتہائی بُرے معاشی حالات میں بہترین بجٹ اتحادی حکومت کے اخلاص اور قابلیت کا مظہر ہے ،بجٹ میں صاحب استطاعت سے قربانی مانگی گئی اور کمزور طبقات کو …
نیب میرے خلاف سپریم کورٹ گیا، عدالت نے ثبوت مانگے تو دم دبا کر بھاگ گیا: وزیراعظم
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت پہنچ گئے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ہو رہی ہے۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں مفرور 3 ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش …
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا ہے، عوام کی مشکلات کو کم ہونا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہیں ملک میں بجلی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزارت توانائی کے حکام نے وزیراعظم کو ملک میں لوڈ شیڈنگ کی …
ملک بھر میں بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے پر اصولی اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں اہم مشاورت مکمل کرلی گئی، ملک میں توانائی کے بچت کے اقدامات کے تحت بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے پر صوبوں نے اصولی اتفاق کیا ہے۔ قومی اقتصادی کونسل نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے اصولی اتفاق …
وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی، سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی، بازاروں کی جلد بندش سے متعلق سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔ نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جار ی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی بچت …
ملک کو آگے لے جانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ’گرینڈ ڈائیلاگ‘ کی ضرورت ہے، جس میں ملک کی ترقی سے منسلک تمام شعبے پر بات کی جائے۔ لاہور میں انڈس ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں ملک کو آگے چلانا ہے تو …