سری لنکا کے صدر گوتابیا راجاپاکسے فوجی طیارے میں ملک سے فرار ہوگئے جس کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سری لنکا کے وزیراعظم ہاؤس نے صدر کے ملک سے فرار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جب کہ مغربی صوبے میں کرفیو کا نفاذ بھی کیا گیا ہے۔ …
سری لنکا کے امیگریشن حکام نے سابق وزیرخزانہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے امیگریشن حکام نے تصدیق کی ہےکہ انہوں نے ملک میں پیدا ہونے والے حالات کے بعد سری لنکا کے سابق وزیرخزانہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔ سری لنکا کے سابق وزیر خزانہ باسل راجا پاکسے ملک کے صدر کے بھائی ہیں جو وزارت خزانہ کے منصب پر فائز تھے۔ …