لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پیر (25 جولائی) تک بطور ٹرسٹی کام کریں گے۔ یہ احکامات جمعہ کو ہونے والے صوبائی وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کے …
وزیراعلی پنجاب الیکشن کیس کی سماعت فل کورٹ کرے، حکومت کا مطالبہ
اسلام آباد: حکمران اتحاد نے مشترکہ و متفقہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ کرے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتیں چیف جسٹس پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتی ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب سے …
ہم نے کل آئین اور قانون کے مطابق کامیابی حاصل کی: عطا تارڑ
وزیر داخلہ پنجاب عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے کل آئین اور قانون کے مطابق کامیابی حاصل کی، 25 ارکان کو ڈی سیٹ کر کے ضمنی الیکشن کرائے گئے تھے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ یہ ایک آئینی اور قانونی مسئلہ ہے، تشریح بہت ضروری ہے، ادب سے استدعا …
اجلاس میں تاخیر، پی ٹی آئی کا ڈپٹی اسپیکر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر پرڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جارہی ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے۔ اس حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس …
’ہمیں کوئی مجبور کرکے حکومت میں نہیں لایا، اتحادیوں کے کہنے پر اقتدار سنبھالا‘
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو کوئی مجبور کرکے حکومت میں نہیں لایا بلکہ ہم نے اتحادیوں کے کہنے پر اقتدار سنبھالا۔ جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پروپیگنڈہ کررہے ہیں، میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین 10،10 کروڑ …
توہین عدالت کیس میں رانا ثنا اللہ کے بیان کا ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں رانا ثنا اللہ کے بیان کا ٹرانسکرپٹ جمع کرادیا گیا۔ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو دھمکانے پر رانا ثنا اللہ ، عطاء تارڑ، مریم اورنگزیب کے خلاف پرویز الہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کے بیان کی اخباری خبر …
وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا۔ دوران سماعت یہ بات سامنے آئی کہ تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ کے متفقہ امیدوار پرویز الہٰی اور ن لیگ کے حمزہ شہباز نے 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب پر اتفاق کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر لاہور …
نیب میرے خلاف سپریم کورٹ گیا، عدالت نے ثبوت مانگے تو دم دبا کر بھاگ گیا: وزیراعظم
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت پہنچ گئے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ہو رہی ہے۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں مفرور 3 ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش …
لانگ مارچ کیس: پولیس رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، عمران خان بدنظمی کے ذمہ دار قرار
اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق کیس میں اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی نے ہدایت دی اور سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے، اس دوران …
سپریم کورٹ نے لانگ مارچ کیلئے پی ٹی آئی کی پیشگی درخواست واپس کردی
سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لانگ مارچ کے لیے پیشگی درخواست واپس کردی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کی ہے، رجسٹرارکا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے، درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا گیا۔ اعتراض میں کہا گیا …