اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 6 روز میں عام انتخابات کروائے جائیں تاہم اگر ایسا نہیں ہوا تو اگلی مرتبہ 20 لاکھ لوگوں کے ساتھ اسلام آباد واپس آؤں گا۔ جناح ایونیو پر عوام سے …
آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج شام کو سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پرسماعت کی جس دوران (ن) لیگ کے …
گورنر پنجاب کی برطرفی اور آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی پر فوری طور پر نوٹس لیں؛ عمران خان
پنجاب میں رات گئے وفاقی حکومت کے اعلامیے پر صوبے کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے برطرف کرنے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے سپریم کورٹ سے آئین و قانون کی ’کھلی خلاف ورزی‘ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں عمران خان نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ …
عدم اعتماد: قومی اسمبلی کا اجلاس وقفےکے بعد دوبارہ جاری
پریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ساڑھے تین گھنٹے ملتوی رہنے کے بعد دوبارہ جاری ہے۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی گئی اور …
آج ایوان آئینی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست دینے جارہا ہے: شہباز شریف
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہےکہ آج پارلیمان نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے اور آئینی و قانونی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پرسوں پاکستان کی تاریخ کا ایک تابناک دن تھا ، جب عدالت نے آپ …
اگر اپوزیشن نے غداری کی ہے توآرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی ثبوت قوم اور سپریم کورٹ کے سامنے لائیں، شہباز شریف
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اپوزیشن نے غداری کی ہے تو ثبوت قوم اور سپریم کورٹ کے سامنے لے آئیں۔ شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی …
سپریم کورٹ میں آئینی صورتحال پر از خود نوٹس کی سماعت شروع
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملک کی آئینی سیاسی صورتحال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت شروع ہوگئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کررہا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ بحث کرائے بغیر ووٹنگ پر کیسے چلے گئے، عدالت ہوا میں فیصلہ نہیں …
وزیر اعظم کا آج اسلام آباد ریڈ زون کے باہر احتجاج کا اعلان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بیرون ملک ایجنڈے پر حکومت کو گرانے کی کوشش اور ملک میں ہونے والی غداری کے خلاف آج اسلام آباد ریڈ زون کے باہر پرامن احتجاج کریں گے۔ عوام کے سوالات کا براہِ راست جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج کل جو پاکستان کی صورتحال بنی …
سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر آج سماعت کرے گا
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے بعد وزیراعظم کی تجویز پر صدر عارف علوی کے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کی قانونی حیثیت پر سپریم کورٹ کا لارجر بینج آج سماعت کرے گا۔ خیال رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ڈپٹی …
وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا
ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے سپریم کورٹ میں تحقیقات کیلئے درخواست دائر کر دی۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے دکھائے گئے خط کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ عوام کو ذہنی تناؤ سے نکالنے کیلئے فوری مداخلت کی ضرورت ہے، دھمکی آمیز خط اتنہائی حساس اور سنجیدہ معاملہ ہے، اس خط کو متعلقہ …