ٹوکیو: جاپان میں آج عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، پاکستانی وقت کے مطابق جاپان میں ووٹنگ 1 بجے دوپہر ختم ہو گی۔جاپان میں ایوانِ زیریں کے انتخابات کے لیے عوام میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ووٹنگ کے ابتدائی اوقات میں ٹرن آؤٹ 2017ء کے انتخابات کی نسبت کم رہا۔ غیر ملکی …
جاپانی شہزادی نے عام شہری سے بیاہ رچا لیا
ٹوکیو: تخت و تاج اور مال و دولت کو ٹھوکر مارنے والی جاپانی شہزادی نے آخر کار اپنے خوابوں کے شہزادے سے بیاہ رچا لیا۔جاپان کی جنگ کے بعد تاریخ میں پہلی بار شاہی خاندان میں شادی روایتی رسومات کے بغیر رجسٹرڈ ہوئی۔ ماکو نے عام طور پر شاہی خواتین کو رخصت ہونے پر پیش کی جانے والی بڑی رقم …
جاپان کی شہزادی نے کالج فرینڈ سے شادی کیلیے شاہی منصب ٹھکرادیا
ٹوکیو:جاپان کی شہزادی ماکو 26 اکتوبر کو اپنے ہم جماعت دوست کیی کومورو سے شادی کریں گے جس کے لیے انھوں نے شاہی منصب اور بھاری رقم تک ٹھکرادی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی 29 سالہ بھتیجی شہزادی ماکو کو کالج میں اپنے ہم جماعت دوست کومورو سے محبت ہوگئی تھی اور دونوں نے 2017 …
جاپان کی حکمران پارٹی نے وزارت عظمی کیلئے فومیو کشیدا کو منتخب کر لیا
ٹوکیو: جاپان کی حکمران پارٹی نے نیا لیڈر منتخب کر لیا، جاپان کے سابق وزیرخارجہ اب نئے وزیراعظم ہوں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیر خارجہ "فومیو کشیدا” حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر منتخب کر لیے گئے ہیں، فومیو کشیدا ہی اب جاپان کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔ نئے لیڈر کے لیے چار ارکان کے …