روس اور یوکرین کے درمیان ہر گزرتے دن کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔ پیوٹن نے قوم سے تقریباً آدھے گھنٹے سے زیادہ طویل خطاب کیاجس میں انہوں نے …
امریکی صدرجوبائیڈن اور روسی صدرولامیرپیوٹن کی مسئلہ یوکرین کیلے ملاقات کرنے پراتفاق
واشنگٹن: امریکا کے صدرجوبائیڈن نے یوکرین کے معاملے پراپنے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن سے ملاقات کرنے پراتفاق کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانس نے امریکی صدرجوبائیڈن کوروسی صدرولامیرپیوٹن سے ملاقات کی تجویز دی تھی جسے انہوں نے اصولی طورپرقبول کرلیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدرکی ملاقات صرف اس …
روس نے اسٹریٹجک جوہری مشقوں کا بھی آغاز کردیا
روس نے فوجی مشقوں کے ساتھ اسٹریٹجک جوہری مشقوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے جوہری مشقیں شروع کرنے کا حکم جاری کیا، ان مشقوں میں ہائپرسونک کینزہل میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔ جنگی جہازوں اور آبدوزوں سے کروز میزائل داغے گئے، زرکون ہائپر سونک ہتھیاروں سے سمندر اور خشکی پر اہداف کونشانہ بنایا …
یوکرین پر حملہ، امریکی صدر کی روس کو پابندیاں لگانے کی دھمکی
واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے یوکرین پر حملہ کیا تو امریکا اس پر پابندیاں عائد کر دے گا۔ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو پابندیاں تیار ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کو اب تک یوکرین کی سرحد …
یوکرین کے معاملے پر پیوٹن اور جرمن چانسلر کا میڈیا کے سامنے اختلاف رائے
ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس یورپ میں جنگ نہیں چاہتا لیکن اس کے سکیورٹی خدشات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور انہیں دور بھی کیا جانا چاہیے۔روسی صدر کا یہ بیان سرحد سے فوجیوں کی واپسی کی خبر سامنے آنے کے کچھ دیر بعد سامنے آیا۔ماسکو میں جرمن چانسلر اولاف شولتس سے چار …
امریکا اور نیٹو نے روس کے سیکیورٹی مطالبات پورے نہیں کیے، پیوٹن
ماسکو : روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا کہ امریکا اور نیٹو نے یوکرین کے معاملے پر ان کے سیکیورٹی مطالبات پورے نہیں کیے تاہم اس کے باوجود بھی ہم مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یوکرین کے معاملے پر بڑھتے ہوئے تناؤ کے ماحول میں امریکا سمیت مغربی ممالک کی جانب سے …