خلیجی ممالک کا فٹبال ایونٹ گلف کپ عراق کے شہر بصرہ میں شروع ہوگیا، پہلا میچ عراق اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں کویت، سعودی عرب، بحرین، اومان، قطر، متحدہ عرب امارات اور یمن کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ ایونٹ کا آخری میچ 19 جنوری کو ہوگا۔ عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح …
متحدہ عرب امارات کی عمران خان پر حملے کی مذمت
متحدہ عرب امارات نے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے تشدد اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ ایک بیان میں، وزارت خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون (MoFAIC) نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات …
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نمیبیا کا سری لنکا کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کے افتتاحی میچ میں نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نمیبیا نے 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز بنائے ہیں۔ …
ایشیا کپ 2022: سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت آج پھر مدِمقابل
متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2022 کے گروپ مرحلے کی میچز مکمل ہونے کے بعد روایتی حریف بھارت اور پاکستان آج ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ گروپ مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز کی ریکارڈ شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی اور کرکٹ کے شائقین کو ایک مرتبہ …
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں ریلیف اقدامات کیلئے 30 لاکھ ڈالر کی منظوری
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں تباہ کن سیلابوں کی روشنی میں امدادی اور بحالی کے اقدامات میں مدد کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ خوراک اور آلات کی شکل میں مزید بین الاقوامی امداد خاص طور پر ترکی اور چین اور متحدہ عرب امارات …
شاہین کے بغیر بھی ہمارے بولرز میچز جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ثقلین مشتاق
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کافی عرصے سے بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں اور انجرڈ شاہین شاہ آفریدی کے بغیر بھی ہمارا پیس اٹیک بہترین ہے۔ متحدہ عرب امارات میں 28 اگست سے ایشیا کپ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت …
بابر اعظم کو کیسے آؤٹ کیا جا سکتا ہے؟ سابق کیوی کرکٹر
نیوزی لینڈ کے سابق اسٹار آل راؤنڈر اسکاٹ اسٹائرس نے بھی بابر اعظم کو موجودہ دور کا نمبر ون بیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں آؤٹ کرنا بولرز کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کچھ روز بعد شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے گرین شرٹس بابر اعظم کی قیادت میں یو اے ای میں …
آرمی چیف کا یو اے ای کا سرکاری دورہ، صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو اے ای کے صدر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا جس میں انہیںٰ امارات کے دوسرے اعلیٰٰ ترین اعزاز آرڈر آف یونین سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر …
ایشیا کپ سری لنکا سے امارات منتقلی کا فیصلہ، بھارتی میڈیا
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2022 سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل منتقلی کا باضابطہ اعلان جلد کرے گی۔ اے سی سی عہدیداروں نے سری لنکا میں زیادہ ٹیموں کا ایونٹ ناممکن قرار دیا ہے۔ اے سی سی عہدیدار کا …
ایران میں زلزلہ، 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی
ایران میں زلزلہ آیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔ یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا، جس کی گہرائی 10 کلو میٹر اور شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، زلزلے کا مرکز …