Woman protests half-naked in Ukraine over abuse of women Cannes Film Festival

خاتون کا یوکرین میں خواتین کے ساتھ زیادتی معاملے پر نیم برہنہ ہوکر احتجاج ؛ کانز فلم فیسٹیول

eAwazآس پاس

کانز فلم فیسٹیول میں خاتون نے یوکرین میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے معاملے پر نیم برہنہ ہوکر احتجاج کیا۔

فرانس میں جاری کانز فل فیسٹیول میں شریک خاتون نے ریڈ کارپیٹ پر شرکا کے درمیان اپنا گاؤن اتار کر چیخ و پکار شروع کردی۔
خاتون نے چیخ و پکار کے دوران ’ہمارے ساتھ زیادتی بند کرو‘ کے نعرے لگائے۔

    ’Stop Raping US‘ خاتون نے اپنے جسم پر یوکرین کے پرچم کے رنگ بھی کررکھے تھے اور خاتون کے جسم پر بھی  تحریر تھا

خاتون کے اس اقدام پر تقریب میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نےانہیں فوری طور پر گھیر لیا اور گاؤن پہنانے کی کوشش کی۔

خاتون کے احتجاج پر یوکرینی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک کے مختلف حصوں پر روسی فوج کے قبضے کے بعد خواتین ساتھ زیادتی کے کیسز رپورٹ ہونے کے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔