Occupying Indian forces state terrorism, Kashmiri youth martyred

قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی ،کشمیری نوجوان شہید

eAwazآس پاس

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کوشہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے مختلف علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

بھارتی فوجیوں نے پلواما، ہندواڑا اورگاندربل کے علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ قابض فورسزنے گھروں میں گھس کرلڑکوں اورمردوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا اورچادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین سے بدتمیزی کی اورانہیں ہراساں کیا۔

قابض بھارتی فوجیوں نے گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

پلواما، ہندواڑا اورگاندربل کا محاصرہ جاری ہے۔ بھارتی فورسزنے لوگوں کے گھروں سے باہرنکلنے پرپابندی عائد کردی۔ ان علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔