Spokesperson of Maryam Nawaz responds to the press briefing of Pakistan Army

مریم نواز کا ترجمان پاک فوج کی پریس بریفنگ پرردعمل

eAwazآس پاس

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کی پریس بریفنگ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

مریم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کو مخاطب کر کے کہا کہ ’ آج تمہارے جھوٹ تارتار ہوگئے، اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے تم نے خطرناک کھیل کھیلا، قومی سلامتی کمیٹی جیسے سنجیدہ فورم کو سازشی ڈرامے کیلئے استعمال کیا۔‘

مریم نے مزید کہا کہ ’بالکل نہیں’ کا جھوٹا نعرہ ان اڈوں کیلئے لگایا جو کبھی مانگے ہی نہیں گئے تھے، این آر او کیلئے اسٹیبلشمنٹ کےترلے کیے، جھوٹ بولا کہ انہوں نے آپشن دیے تھے۔

مریم نے کہا کہ ’ وقت آ گیا ہے تمہارے ایک ایک جھوٹ کا محاسبہ کیا جائے۔‘

مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ کرسی کی خاطر قومی سلامتی سے کھیلنے کی قابل مذمت کوششوں کا محاسبہ کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’حوصلہ رکھو، اب سامنا کرنا، ہمیشہ کی طرح بھاگ نہ جانا کیونکہ یہ قوم تمہیں اب بھاگنے نہیں دے گی!‘

نیوز سورس جیو نیوز