سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکے مظالم کیخلاف آج مکمل شٹ ڈاؤن یا گیا ۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزکے نہتے کشمیریوں کیخلاف کریک ڈاؤن اورقابض فوج کی جانب سےکشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوئی۔
حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کی کال پرمقبوضہ کشمیرمیں کاروبار،دکانیں اورٹرانسپورٹ بند رہی۔عوام نےگھروں پرسیاہ پرچم لہرائے۔میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مقصد شہدا کے خاندانوں سے اظہاریکجہتی اوربھارتی مظالم کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔
نماز جمعہ کے بعد سرینگرسمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔بھارتی فورسزنےاحتجاج کوطاقت سے دبانے کے لئے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردی۔ل
وگوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے3دن میں 9کشمیری نوجوانوں کوشہید اورمتعدد کوگرفتارکرلیا۔