پی ٹی آئی کو کالا پیسہ دیا گیا، کالے دھن کی سزا میں پارٹی ختم ہوسکتی ہے: مصدق ملک

eAwazآس پاس

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چور قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کو کالا پیسہ دیا گیا اور کالے دھن کی پاکستان میں سزا مقرر ہے، پارٹی ختم ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عارف نقوی نے آکسفورڈ شائر میں ووٹن کرکٹ کلب بنایا، کرکٹ میچ کرایا گیا جس میں عمران خان کو مہمان خصوصی بنایا گیا،کرکٹ ٹیموں کے نام جو رکھے گئے، ان سے پاکستانی عوام کی تضحیک کی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ عارف نقوی کی کمپنی ابراج کیپٹل تھی جس میں غیرملکیوں کا پیسہ تھا، عارف نقوی جعل سازی اور کالا دھن کے مختلف کیسز میں پکڑے گئے، اب جھگڑا یہ ہےکہ عارف نقوی کا لندن میں ٹرائل ہوگا یا امریکا میں۔

مصدق ملک کا کہنا تھاکہ عارف نقوی کے یہاں مفادات تھے اس لیے پی ٹی آئی کو فنڈنگ بھیجتے تھے۔