Karachi Stock Exchange rises, dollar also depreciates

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قدر میں بھی کمی

eAwazآس پاس

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 1500پوائنٹس سے زائد اضافے کےساتھ 45ہزار 500 کی حد عبور کر گیا۔

پیر کو دن کا آغاز 44ہزار 444.58 پوائنٹس کے ساتھ ہوا اور دوپہر ساڑھے 12بجے تک ایک ہزار 541.57 پوائنٹس یا 3.47فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی وجہ ملک میں دو ہفتے سے جاری سیاسی عدم استحکام میں خاتمے کو قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی مسلسل گراوٹ دیکھی جا رہی ہے، ڈالر 1.57روپے کمی سے 183.11روپے کا ہوگیا۔

عارف حبیب کارپوریشن کے احسن محنتی نے کہا کہ نئے وزیراعظم کے لیے ووٹنگ سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد سیاسی غیریقینی صورتحال بہتر ہونے کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ اور روپے کی قدر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔