The United States has deported 27 Russian diplomats

امریکہ نے روس کے 27سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

eAwazآس پاس, ورلڈ

واشنگٹن: امریکہ نے روس کے 27 سفارت کاروں کے ویزوں میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے 30 جنوری تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونیوف نے میڈیا کو بتایا کہ 27 روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ سے واپس روس جانے کا کہہ دیا گیا ہے جس کے بعد یہ سفارت کار اہل خانہ سمیت 30 جنوری چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سفارت کاروں کو نکالا جا رہا ہے جس سے ہمیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ میرے ساتھیوں کا ایک بڑا گروپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 30 جنوری کو ہمیں چھوڑ کر روس واپس چلے جائیں گے۔