روس، چین کا خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

روس، چین کا خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

eAwazاردو خبریں

کریملن: روس اور چین نے افغانستان سے ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ ایک فون کال میں روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ نے افغانستان سے ممکنہ دہشت گردی اور منشیات کے پھیلاو جیسے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں رہنماوں نے قیام امن کی اہمیت اور خطے میں عدم استحکام کا پھیلاو روکنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔