پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ آئیں سازش کو ناکام بناکر ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بیرونی مداخلت کے تحت حکومت کی تبدیلی کی ساز ش کی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے کرپٹ ترین لوگ عوام پر مسلط کرکے 22 کروڑ قوم کی توہین کی گئی۔