اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، امن کیلئے بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، نتیجے کا علم نہیں تاہم افغان سر زمین پر مذاکرات ہو رہے ہے، طالبان ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہوجائیں تو انہیں معافی مل سکتی ہے، بلوچ عسکریت پسندوں کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں۔
ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ ہم امن کیلئے بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق ہمسایہ ممالک سے بات چیت جاری ہے، ہمیشہ کہا افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے، سوال یہ ہے کہ امریکا طالبان کو کب تسلیم کرے گا ؟ افراتفری پھیلنے سے سب سے زیادہ نقصان افغان عوام کو ہوگا