روس کے شہر پرم کی یونیورسٹی میں ایک شخص نے اچانک فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ملزم بھی ہلاک ہو گیا۔ نجی ٹی وی نے روسی خبر ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ پرم شہر کی ایک یونیورسٹی میں ایک شخص نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس سے 5 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے ، فائرنگ کے باعث طلبا کلاس رومز کی کھڑکیوں سے کود کر باہر نکلے۔ حکام کے مطابق حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ، حملے کے پیچھے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب حملے کے بعد طلبا اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے ۔