وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پولیس پوری طرح الرٹ ہے اور کوشش کریں گے کہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو گرفتار کریں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں دو علیحدہ مقدمات درج کیے گئے ہیں جس میں ابھی تک 29 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں کبھی اس طرح نہیں ہوا جس طرح اس شخص نے کیا ہے، وہاں توڑ پھوڑ کی گئی جس پر دو مقدمات درج کیے گئے