Russian air defense missile hits back launcher Ukraine war

روسی ائیر ڈیفنس میزائل واپس لانچر سے ٹکرا گیا ؛ یوکرین جنگ

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

روسی ساختہ میزائل یو ٹرن مارتے ہوئے واپس آکر اپنے ہی لانچر سے ٹکرا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی ائیر ڈیفنس میزائل کے واپس لانچر سے ٹکرانے کا واقعہ جمعے کے روز یوکرین کے شہر لوہانسک کے علاقے میں پیش آیا جہاں میزائل 180 ڈگری میں درمیانی ہوا میں مڑ کر تقریباً عین اسی مقام پر گرا جہاں سے اسے لانچ کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ میزائل سسٹم ممکنہ طور پر ایک S300 تھا جسے یوکرین کے روسی علیحدگی پسند لوہانسک سے آپریٹ کر رہے تھے۔

میزائل میں خرابی کی وجہ واضح نہیں ہوسکی تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ اس کی وجہ یوکرین کے ڈرون کی ہیکنگ یا جیمنگ ہو سکتی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے ٹکرانے کی وجہ سے آگ رہائشی عمارتوں سے دور سے بھڑک اٹھی جبکہ اس حادثے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔