نئی دہلی : بھارت میں اومی کرون 11 ریاستوں تک پھیل گیاہے۔بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، کورونا کا نیا ویرینٹ بھارت کی11 ریاستوں تک پھیل گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کیسز کی تعداد 73 ہوگئی ہے،
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اومی کرون ویرینٹ کے سب سے زیادہ 32 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔میڈیا کے مطابق راجستھان میں اومی کرون ویرینٹ کے17، گجرات میں 4، کرناٹکا میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ ریاست کیرالہ میں گزشتہ روز اومی کرون ویرینٹ کے 4 کیسز سامنے آئے تھے جہاں پر تعداد 5 ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ میں 2، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، تامل ناڈو، چندی گڑھ میں اومی کرون ویرینٹ کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا اور نئی دلی میں اب تک نئے ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوچکیہیں۔
دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کے 7974 کیس رپورٹ ہوئے اور 343 افراد ہلاک بھی ہوئے جبکہ 7948 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سب سے ذیادہ اموات کیرالہ میں ہوئیں جہاں 282 لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔