واشنگٹن: امریکن رئیلیٹی شو ’’ٹوڈلرز اینڈ ٹیاراز‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اسٹار کیلیا پوسی نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کیلیا پوسی کی عمر محض 16 برس تھی، انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ کیلیا کی والدہ مرسی پوسی گیٹرمین جو کہ اپنی بیٹی کے اچانک انتقال کی وجہ سے صدمے میں ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اس افسوسناک خبر کا اعلان کیا۔