رجنی کانت اسپتال میں داخل

eAwazفن فنکار

دہلی : بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت چنئی کے ایک اسپتال میں داخل ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رجنی کانت کو گزشتہ روز معمول کے طبی معائنے کے لیے چنئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا۔دوسری جانب رجنی کانت کے پی آر ہینڈل کے ترجمان نے بتایا کہ ‘رجنی کانت معمول کے چیک اپ کے لیے چنئی کے اسپتال میں داخل ہوئے ہیں

اور وہ بہت جلد واپس آجائیں گے۔اس کے علاوہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک رجنی کانت کی صحت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ روز 67ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بھارت کے نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے فنکاروں کو اعزاز سے نوازا۔ اس دوران کنگنا رناوت، دھنش اور منوج واجپئی سمیت کئی اداکاروں کو نیشنل ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

رواں سال مارچ میں نیشنل ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔اس تقریب میں بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ رجنی کانت بھی شامل ہوئے۔ انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔ نیشنل فلم ایوارڈ کے فنکشن میں رجنی کانت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تجربہ کار اداکار رجنی کانت، جو فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے بس کنڈیکٹر کے طور پر کام کرتے تھے، اُنہوں نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اپنے پرانے بس ڈرائیور دوست کے نام کیا جنہوں نے انہیں فلموں میں شامل ہونے کا مشورہ دیا تھا ۔