سلمان خان کی جگہ اب کرن جوہر بگ باس 16 کی میزبانی کریں گے

eAwazفن فنکار

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث انہوں نے رئیلٹی گیم شو بگ باس 16 کی میزبانی سے رخصت طلب کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی گزشہ کچھ دنوں سے طبعیت ناساز تھی جس کے باعث وہ گزشتہ کئی قسطوں میں بگ باس 16 کی میزبانی کرتے ہوئے بھی نہیں نظر آرہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کی جگہ اب کرن جوہر بگ باس 16 کی میزبانی کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے تاہم اب اس کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔

سلمان خان طبیعت بحال ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ اور رئیلٹی گیم شو بِگ باس 16 میں دوبارہ نظر آئیں گے۔