پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں
سینئر اداکارہ عفت عمر نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر دبے لفظوں میں تنقید کی ہے۔
عفت عمرنے حال ہی میں مسجد نبوی میں وفاقی وزراء کے ساتھ پیش آئے واقعے پر بات کی۔عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔
اس سے قبل بھی عفت عمر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں اداکارہ کی جانب سے عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جس میں کچھ افراد نے چور چور کےنعرے لگائے جب کہ اس نعرے بازی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش تھے۔