بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد اپنے خاندان میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں کے حوالے سے پہلی مرتبہ گفتگو کی ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتو کپور نے کہا کہ بیٹے کی شادی کے بعد میں اتنی خوش ہوں جتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی، عالیہ نے رنبیر کو بے پناہ محبت دی ہے۔
بھارتی اداکارہ نے اپنے بیٹے کی ازدواجی زندگی سے متعلق کہا کہ ‘شادی کے بعد سے میں نے رنبیر کے اندر کافی مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں، وہ مکمل طور پر بدل گیا ہے، وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت دلکش دکھائی دیتے ہیں ‘۔
نیتو کپور کا کہنا تھا کہ ‘میں خود کو کافی خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ عالیہ ہماری فیملی کا حصہ بنی، شادی کے بعد ناصرف رنبیر کی بلکہ ہماری زندگیاں بھی بدل گئی ہیں، پہلے مجھے ٹینشن تھی کہ شادی نہیں ہوئی، اب بالآخر ہوچکی ہے’۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کئی برس کی دوستی کے بعد رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے۔