منافق عمران پاکستان کو غاروں کے زمانے میں لےکر جا رہا ہے: جواد احمد

eAwazفن فنکار

معروف گلوکار اور سیاستدان جواد احمد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

جواد احمد نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ‘اب ملک سیاسی جماعتوں کو نہیں بلکہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو مل کر چلاناچاہیے؟’

گلوکار نے لکھا ‘جو دیوارپر لکھاگیاہے افسوس کہ وہ ابھی بھی کوئی پڑھ نہیں پا رہا’۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ‘عمران خان جیسے عفریت کو جیسے اس ملک پر مسلط کیاگیا ہے، وہ میرے جیسا محب الوطن و انسانیت برداشت نہیں کرپا رہا۔’

جواد احمد نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ‘منافق عمران پاکستان کو غاروں کے زمانے میں لےکرجا رہاہے’۔