Hamima Malik

ڈاکٹر کے گلے لگنے پر حمیمہ ملک تنقید کی زد میں

eAwazفن فنکار

سلام آباد : پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ و ماڈل حمیمہ ملک اپنے معالج کے گلے لگنے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک گزشتہ ماہ اچانک بیمار ہو گئی تھیں، حمیمہ ملک کی جانب سے اپنی صحتیابی کی خبر اور اپنے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ سوشل میڈیا پر ادا کیا گیا تھا۔
حمیمہ ملک نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُن کا لکھنا تھا کہ ’بہت بہت شکریہ ڈاکٹر میری زندگی میں آنے کے لیے۔‘

انہوں نے اس پوسٹ میں اپنے معالج کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں حمیمہ ملک کو اپنے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرنے کے دوران گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اس پوسٹ کا سوشل میڈیا فین پیجز کی جانب سے شیئر کیا جانا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین نے اس پوسٹ پر تنقیدی تبصروں کی بوچھاڑ کر دی ہے۔