ممبئی: کترینہ کیف اپنی شادی پرجومہندی لگائیں گی اس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔بالی وڈ کی اسٹارکترینہ کیف اپنی شادی کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ کترینہ کیف اپنے یادگاردن پرہاتھوں میں جومہندی لگائیں گی اس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کوبھارتی شہرجودھ پور کی مشہورسوجت مہندی لگائی جائے گی جس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔ سوجت مہندی کا نمونہ کترینہ کیف کو بھجوا دیا گیا ہے۔
ہاتھ سے تیار کی گئی مہندی میں کوئی کیمیکل شامل نہیں ہے۔مہندی تیارکرنے والی کمپنی کے مالک نے کترینہ کیف کومہندی بطورتحفہ دینے کا اعلان کیا ہے جس کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی آئندہ ماہ راجھستان ہوگی۔