گلوکار و سیاستدان جواد احمد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو گزشتہ روز پشاور میں جلسے کے بعد ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔
جواد احمد نے اپنی ٹوئٹ میں پشاور جلسے سے کیے گئے عمران خان کے خطاب پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ’عمران خان جاتےجاتےبھی جھوٹ پرجھوٹ نہ بولو‘۔
انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ ’تمہیں اچھی طرح پتا ہےکہ تمہیں کس نےنکالاہے، تمہیں امریکا نےنہیں، انہی لوگوں نےنکالاہےجنہوں نے تمہارے لمبے لمبے 2 دھرنے کروائے، جب تم سارا وقت ٹی وی پر آکر تقریریں کرتے تھے‘۔