روس اور یوکرین کے درمیان اناج برآمدگی معاہدے کا مشترکہ رابطہ مرکز استنبول میں قائم کردیا گیا ۔
ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرینی اناج برآمدگی معاہدے کے مشترکہ رابطہ مرکز کی افتتاحی تقریب کل ہوگی۔
ترک حکام کے مطابق فریقین معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے مشترکہ رابطہ مرکز میں اپنے نمائندے مقرر کریں گے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی وفد جلد ترکیہ پہنچ کر ترکیہ، یوکرین اور اقوام متحدہ کے ساتھ چارطرفہ طریقہ کار کےتحت مشترکہ رابطہ مرکز میں کام کرنا شروع کر دے گا۔
یوکرین اور روس کے درمیان اناج برآمدگی کا معاہدہ پچھلے ہفتے اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں ہوا تھا تاہم روسی افواج کی جانب سے یوکرین کی سب سے بڑی بندرگاہ اوڈیسا پر میزائل حملوں کے بعد معاہدہ خطرے میں پڑ گیا تھا تاہم اب معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے استنبول میں ترکیہ، اقوام متحدہ، روس اور یوکرین کےنمائندگان پر مشتمل ایک مشترکہ رابطہ مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔