Russia threatens to sever ties with US

روس کی امریکا سے تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی

eAwazورلڈ

ماسکو: یوکرین پرپابندی عائد کرنے کی صورت میں روس نے امریکا کوتعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔امریکی صدرجوبائیڈن سے 50 منٹ طویل فون کال میں روسی صدرنے یوکرین پرپابندیاں لگانے پرامریکا سے باہمی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔

روسی صدرکا کہنا تھا کہ یوکرین پرپابندیاں سنگین غلطی ہوگی امریکا ایسا کرنے سے باز رہے۔امریکی صدرجوبائیڈن نے روس پر کشیدگی میں کمی کرنے پر زوردیا۔ صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اگرروس نے یوکرین میں مزید مداخلت کی تو مغربی ممالک فیصلہ کن جواب دیں گے۔

یوکرین کے حوالے سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے پرکشیدگی بڑھانے کے الزامات عائد کئے۔امریکی صدرجوبائیڈن اورروسی صدرپیوٹن کے درمیان ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا براہ راست رابطہ ہے۔ امریکا اورروس کے درمیان یوکرین کے مسئلے پرکشیدگی پائی جاتی ہے۔